شناختی کارڈ کی معلومات سے متعلق عوام کےلیے نادرا نے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

نادرا نے شناختی کارڈ کی معلومات سے متعلق عوام کےلیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اس سروس کے ذریعے شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے یاد دہانی کے  ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے جن کی بدولت وہ اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ب فارم کے مطابق 18 سال کی عمر کو پہنچنے پر شناختی کارڈ بنوانے کےلیے بھی یاد دہانی ایس ایم ایس بھجوایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس سروس کا مقصد عوام کو عین ضرورت کے وقت شناختی کارڈ کے زائدالمیعاد ہونے کی صورت میں پیش آنے والی دقت سے نجات دلانا ہے۔ اس سروس سے عمرے کی سعادت ہو یا بچوں کےلیے وظائف یا تعلیمی اداروں میں داخلہ کا حصول، ایس ایم ایس سروس کی بدولت شہری ضروری کاغذی کارروائی کو بروقت مکمل کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں