پختونوں سے متعلق ’نسلی امتیاز‘ پر مبنی بیان دینے پر سینیٹر روبینہ خالد نے عثمان دار کیخلاف تحریک استحقاق

پختونوں سے متعلق ’نسلی امتیاز‘ پر مبنی بیان دینے پر سینیٹر روبینہ خالد نے تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے خلاف سینیٹ کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر روبینہ خالد نے سیکریٹری سینیٹ کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں پختونوں کے خلاف گفتگو کی جس سے ایک طرف پختون کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے تو دوسری طرف بطور خیبر پختونخوا کی نمائندہ میرا استحقاق مجروع ہوا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے سینیٹ کے سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ سینیٹ رول کے شق 70 کے تحت معاملہ استحقاق کمیٹی کو ارسال کیا جائے۔ دو روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام ’ٹو دی پوائنٹ‘ میں میزبان  نے عثمان ڈار سے پوچھا کہ حکومت مظاہرین کو مطمئن کرنے کے لیے انہیں کیا دے سکتی ہے۔ اس سوال کے جواب میں عثمان ڈار کہ ’ان (دھرنے کے شرکاء ) کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا جس طرح اکثر گلی محلوں میں پٹھان آتے ہیں اورآخرمیں 500 روپے والا کمبل 50 روپے میں دے کر چلے جاتے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں