حکومت اب خود لانے والوں پربوجھ بن گئی، اسٹيبلشمنٹ بيانات نہيں عمل سےغيرجانبداری ثابت کرے۔امير جماعتِ اسلامی سراج الحق 

حکومت اب خود لانے والوں پربوجھ بن گئی، اسٹيبلشمنٹ بيانات نہيں عمل سےغيرجانبداری ثابت کرے۔امير جماعتِ اسلامی سراج الحق 

امير جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نو تاريخ تک حکومت رہے گی يا نہيں ابھی پتا نہيں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، حکومت اب خود لانے والوں پربوجھ بن گئی، ہر دن اور ہر رات ايسے واقعات ہوتے ہيں جن کا يقين نہيں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ پہل کرنا، لچک دکھانا اور مطالبات ماننا حکومت کی ذمہ داری ہے، آج حکومت خود اپنے شہر میں محصور ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کچھ تو ہے جس کی اسيبلشمنٹ کو ہر دن وضاحت کرنا پڑ رہی ہے، اسٹيبلشمنٹ بيانات نہيں عمل سےغيرجانبداری ثابت کرے۔ سراج الحق نے جماعتِ اسلامی کو تھرڈ آپشن کے طور پر بھی پيش کر ديا کہا کہ مہنگائی، بيروزگاری کيخلاف اورکشمیرکيلئے احتجاج کرينگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرنے کی صورت میں بہت بڑا مجمع موجود ہے، موجودہ حکومت مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور مشرف حکومت کا تسلسل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں