پرویز الہی وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لے کرآئیں تودھرنا ختم ہوجائے گا۔ پرویز رشید

پرویز الہی وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لے کرآئیں تودھرنا ختم ہوجائے گا۔پرویز رشید

مسلم لیگ نون کےرہنماء پرویزرشید نےنجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویومیں بتایا کہ دھرنے والےآئےہیں تو کچھ لے کرجائیں گے،2014 کے دھرنے اور آج کے دھرنے میں فرق ہے،پرویزالہٰی عمران خان کا استعفیٰ لےآئیں تودھرنا ختم ہوجائے گا۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ پرویز الہٰی کو پہلے ڈاکو،اب صادق سمجھنا خان صاحب کا یوٹرن ہے،عمران خان نے پرویز خٹک سمیت تمام پرانے ساتھیوں کو پیچھے کردیا ہے، ضرورت کے وقت کسی کو بھی اپنا بڑا بنا لیناعمران خان کی روش ہے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نے پاکستان کووحدت میں پرو دیا ہے، دھرنے نے پاکستان میں پیدا انتشار کو اتحاد میں تبدیل کردیا ہے۔ شریف خاندان سے متعلق انھوں نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی متحرک سیاست کا انحصار اُن کی صحت پر ہے، مریم نواز نے تمام المیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں