لاہور: میاں شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے ٹیم کی جیل آمد

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مردان کر رہے ہیں، ٹیم جیل میں شہباز شریف سے تحقیقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ مقدمہ نمبر 39 دو ہزار20 میں تحقیقات کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کے حوالے سے جیل وزٹ کےلیے آئی جی جیل خانہ جات کو خط تھا جس کے بعد ٹیم نے 17 دسمبر کو حمزہ شہباز سے جیل میں تحقیقات بھی کی تھیں۔واضح رہے کہ 11 نومبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی، جس کے بعد 8 دسمبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں