لاہور:پی ڈی ایم کی کوروناوائرس پر سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی،وزیر اعلی پنجاب

لاہور:(صاف بات) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی ہے۔عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوروناوائرس پر سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی، بے حس سیاستدانوں نے لوگوں کی زندگیاں داؤپر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں سنگ دلی کا مظاہرہ کرنے پرعوام اس ٹولے کو تنہا چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے آج اپنی خود غرضی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں