اسلام آباد:عمران خان نے عملی طور پر دو پاکستان بنا دیے ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد:(صاف بات) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے عملی طور پر دو پاکستان بنا دیئے ہیں، عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا مذاق ہے۔اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کیے گئے، یہ کیسا ملک ہے جہاں ایک شخص کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ قانون ہے۔

نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ بنی گالا محل کے لیے الگ قانون کا نوٹس لے کیونکہ جو چیز غریبوں کے لیے غیر قانونی ہے وہ عمران خان کے لیے کیسے قانونی ہے۔اُنہوں نے یہ بھی سوال اُٹھایا کہ بنی گالا سے ہزاروں درختوں کی کٹائی پر قانون کیوں خاموش ہے۔نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے لاکھوں افراد سےچھت چھین لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں