اسلام آباد:تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خاں

اسلام آباد:(صاف بات) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔ملاقات میں پر وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پارلیمان قانون سازی، جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اورسب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں