لاہور:میاں محمد شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت زیادہ بگڑی ہے: عطااللہ تارڑ

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہبازشریف کے ڈاکٹروں سے طبی معائنے کی درخواست دی ہے۔عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کی حالت پہلے کی نسبت بگڑی ہے، ہم نے شہبازشریف کے ڈاکٹروں سے طبی معائنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جواب دیا گیا کہ جیل کے ڈاکٹر ہی شہباز شریف کا علاج کریں گے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سات سے آٹھ منٹ کی تفتیش کی، حکومت ایک دھیلے کی منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں