قصور:اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا اراضی ریکارڈ سینٹر چونیاں کا دورہ

قصور(صاف بات) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا ریکارڈ سینٹر چونیاں کا دورہ،صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اورکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت دیگر معاملات کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے آنے والے سائلین کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں۔کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔فرائض سے غفلت برتنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں