قصور:ڈپٹی کمشنرمنظرجاوید علی کی زیرصدارت ڈینگی تدارک اورمتعلقہ سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

قصور(صاف بات) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اورمتعلقہ سرگرمیوں کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر حسین چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر قصور سٹی کلیم یوسف،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون نیازی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کومحکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر منظرجاوید علی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس عمل کی خود نگرانی کریں،اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید تیز کیاجائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈینگی تدارک کے لیے ہاٹ سپاٹ کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔تمام محکمہ جات ہاٹ اسپاٹس کا ڈیٹا ہر صورت اَپ ڈیٹ کرکے جمع کروائیں تاکہ ہاٹ اسپاٹس کوریج مزید موثر انداز میں کی جا سکے۔مزید براں ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری محکموں کے افسران ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے دفاتر میں ڈینگی ہیلپ لائن نمبر 0800-99000آویزاں کیا جائے تاکہ شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جاسکے،ضلع قصور میں ڈینگی تدارک کے لیے تمام محکمہ جات ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنی اپنی ڈیوٹیاں پوری محنت، لگن اور ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو ڈینگی، کورونا جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھاجائے۔ ڈپٹی کمشنرقصور نے مزید کہاکہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں