ملتان:وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا،جاوید ہاشمی

ملتان:(صاف بات) مسلم لیگ ن کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی جگہ پر عمران خان نے اپنا گھر بنالیا ہے۔جاوید ہاشمی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بنی گالا کا گھر عمران خان نے بغیر اجازت بنایا، نیشنل پارک پاکستان کا سب سے بڑا پارک ہے، وزیر اعظم عمران خان کا گھر وائلڈ لائف پارک کی جگہ بنایا گیا ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل اسپتال کو ملنے والی خیرات کی رقم سے گھر کی تعمیر کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں 7 منزلہ ہوٹل حیات ریجنسی کا ذکر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں