قصور:کھڈیاں خاص میں فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہلاک ایک بھائی سمیت راہ گیر زخمی،

قصور:(صاف بات) کھڈیاں خاص پرانا لاری اڈا کے قریب نواحی گاؤں جھگیاں چوڑ کے رہائشی صابر اور مسکین اپنے تیسرے بھائی کے ہمراہ رکشہ سواری پر بیٹھ کر قصور کچہری میں تاریخ پر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر صابر اور مسکین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ انکا تیسرا بھائی اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیئے جبکہ زخمی افراد کو علاج کیلئیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کیمطابق افسوسناک واقعہ پرانی رنجش کیوجہ سے پیش آیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئیے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں