اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کی رائے مانگ لی

اسلام آباد:(صاف بات) صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ/شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے مانگ لی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم عمران خان کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس پر دستخط کر دیئےاور سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ/ شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگ لی۔صدر کی جانب سے آئین میں ترمیم کیئے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن(6)122 میں ترمیم کے لیے سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں