قصور: تھانے میں شہری کو برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کا انکشاف

 قصور:(صاف بات) تحصیل چونیاں کے تھانہ الہٰ آباد میں ٹارچر سیل قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک شہری کو برہنہ کر کے اس کی ویڈیو بنائی گئی۔شفیق نامی متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پولیس نے بغیر درخواست اور ایف آئی آر کے اسے 10 روز تک حراست میں رکھا۔

شفیق نامی متاثرہ شہری کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا نجی کمپنی کے ساتھ پیسوں کا لین دین تھا۔شہری شفیق کی والدہ کے مطابق با اثر افراد نے ایس ایچ او الہٰ آباد سے مل کر اس کے بیٹے کو گھر سے گرفتار کرایا اور با اثر افراد کے سامنے بیٹے کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں