لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار کرلیا۔

لاہور:(صاف بات)قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار کرلیا۔مذکورہ پیش رفت سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر کے پاس سے گرفتار کیا۔اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سندھ گورنر محمد زبیر نے بتایا کہ خواجہ آصف کو نیب نے اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کی گرفتار سے محض کچھ دیر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس جاری تھا جس میں تبادلہ خیال ہورہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی یا نہیں۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کی ٹیم اسلام آباد پہنچی اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں