قصور:راجہ جنگ،موکل پٹوارحلقوں میں کرپٹ ترین پٹواری رانا اکرم تعینات۔اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

قصور(صاف بات ) راجہ جنگ،موکل پٹوارحلقوں میں کرپٹ ترین پٹواری رانا اکرم تعینات۔دونوں حلقوں میں موجود بغیر کمپیوٹرائزڈسرکاری ریکارڈدرجنوں غیر سرکاری منشیوں کے حوالے عوام بھاری رشوت دیکر کام کروانے پر مجبور۔تفصیلات کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کرپشن سے پاک پاکستان کا نعرہ کرپشن کی نذر قصورکی تحصیل چونیاں سے ملحقہ سرکل موکل کیساتھ ساتھ تحصیل قصور کے سرکل راجہ جنگ میں کرپشن بدنام ترین حلقہ پٹواری رانا اکرم کواعلیٰ سرکاری افسر کی ایماء پر بھاری رشوت کا نذرانہ وصول کرکے تعینات کر دیا گیا۔ریونیو ذرائع کیمطابق دونوں حلقوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوا ہے جس کیوجہ سے رانا اکرم پٹواری نے حلقہ پٹوار کا قیمتی ریکارڈ دونوں حلقوں میں درجنوں غیر سرکاری منشیوں محمد ثاقب وغیرہ سمیت دیگرکے حوالے کر کے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرکے سرعام کرپشن کرنے کا بازار سر گرم کر رکھا ہے۔

ریونیو ذرائع کیمطابق رانا محمد اکرم کیخلاف کرپشن کے بے تحاشہ مقدمات درج ہیں جومحکمہ اینٹی کرپشن قصور میں رانا اکرم کیخلاف زیر سماعت ہیں۔مسلسل اٹھارہ سال تحصیل قصور کی سرکل راجہ جنگ میں تعینات رہا ہے جو کہ با اثر افراد کی سفارش اوراعلی افسران کوبھاری رشوت دیکر دوبارہ پھران دونوں علاقوں میں تعینات ہو کر بے تحاشہ کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔جس پر اہل علاقہ اور زمینداروں قاسم علی چوہدری، اسلم خاں،راشد خاں،چوہدری طالب حسین میوسمیت دیگر افرادنے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے جب حلقہ پٹواری رانا اکرم سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا میرے مخالفین جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس میں کسی قسم کی سچائی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں