قصور: شہر اور گردو نواح میں دھند کے باعث قصورکی شاہرات شہریوں کے لئے غیر محفوظ ہوگئے،

قصور(صاف بات) قصور اورنواح میں دھند کے باعث قصورکی شاہرات شہریوں کے لئے غیر محفوظ ہوگئے،راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکووں نے راہگیروں سے لاکھوں لوٹ لئے۔دیپالپور روڈ دولے والا کے قریب چار ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوارمحمد شان سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے اورفیروز پور روڈرحمان پورہ کے قریب تین ڈاکووں نے مورسائیکل سوارمحمد ریاض سے سات ہزار کی نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا۔

جبکہ سریسر روڈ پتوکی کے قریب دو ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوارمحمد صفدر سے دولاکھ روپے اور دو موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں