قصور:شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری شدیدپریشان

قصور(صاف بات) شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری شدیدپریشان جبکہ بجلی کی بندش سے کاروبار بھی ٹھپ ہونے کے ساتھ ساتھ مزدووں کے گھروں کی چولہے ٹھنڈے ہونے لگے،اعلی حکام ے نوٹس لینے کی مطالبہ۔ قصور شہر کے فیڈرزکے ساتھ حسین خان والا فیڈر دولے والا فیڈ ر سمیت ارد گرد کے کے علاقوں کے فیڈرز سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کئی کئی گھنٹے سردی میں بند رہنا معمول بن گیا۔ جمعرات اور سوموار اور شہر میں منگل کو پانچ بجے لائٹ آتی ہے واپڈا والے گھریلو صارفین کو حیلوں بہانوں سے تنگ کرتے ہیں دیہاتوں میں دو دن بجلی بند رکھنے کے بعد رات کو روزانہ آٹھ بجے بند کر دی جاتی ہے حالانکہ کے سردی میں بجلی کا بند ہونا حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور خاص کر جمعرات کو سارا دن بجلی بند رہتی ہے جبکہ شہر میں منگل کے دن بجلی بند رہتی ہے کاروباری حضرات بہت پریشان ہیں سوموار ورکنگ والا دن ہوتا ہے اس دن اتوار کے بعد اگلے دن بجلی بند کرنا مزدوروں کے لئے بہت دشواری ہوتی ہے کیونکہ اکثر علاقوں میں اتوار کے روز چھٹی کے بعد سوموار ورکنگ والہ دن ہوتا ہے مگر اس دن بجلی بند ہو جاتی ہے اس کے علاوہ اکثر بجلی بند رہتی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی بند نہیں ہوتی اور لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔

مگر سب کچھ اس کے برعکس ہے بجلی روزانہ بند کی جاتی ہے اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو واپڈا کی طرف سے ایس ای واپڈا ایکسین واپڈا ایس ڈی او اور دوسرے کال کیلیے نمبر دیے جاتے ہیں سب بند ہوتے ہیں یا کسی بھی شکایت کے لیے فون رسیو کرنا گوارا نہیں کرتے جس سے شہریوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر کی سماجی و فلاحی تنظیموں سول سوسائٹی نے وزیر اعظم اور چیئرمین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ لیسکو واپڈا حکام نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور موقف اختیار ہم شیڈول کے مطابق بجلی بند کرتے ہیں تاکہ بجلی کی سپلائی کرنے والے ٹرانسمیشن کی مرمت کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں