لاہور:فضل الرحمٰن سیاسی نومولود بچوں کے ساتھ گڈا گڈی کھیل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور:(صاف بات) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا نظریہ ملیا میٹ کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ایم ایل این اور فضل الرحمٰن کو پیغام دیا کہ انہیں ڈکیٹ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے جلسے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی تقریر سے قبل ’شیروں کا شکار‘والا ترانہ چلایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس ترانے سے پی ڈی ایم کے بیانیے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن سیاسی نومولود بچوں کے ساتھ گڈا گڈی کھیل رہے ہیں، مولانا کی اپنی جماعت تتر بتر ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں