لاہور:کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔ وزیر اعلی پنجاب

لاہور:(صاف بات) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے۔انھوں نے گزشتہ حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں