لاہور:شہزادے کا وار، مولانا اور راجکماری کی سیاست آر پار ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

لاہور:(صاف بات) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد طبعی موت مر چکا ہے، شہزادے کے وار پر مولانا اور راجکماری کی سیاست آر پار ہو گئی، اب مولانا ناراض اور راجکماری پریشان ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجکماری جاگتے میں خواب دیکھنا چھوڑ دے اور حقیقت کا سامنا کرے، کنیزوں کی حالت قابل رحم ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا یہ ٹولہ پرانی تنخواہ پر واپس آ چکا ہے، کورونا وائرس پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والی اپوزیشن کو اپنی بقاء کے لالے پڑ چکے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نےشاہی خاندانوں کی موروثی سیاست کوتہس نہس کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 295 تک پہنچ چکی ہے، 24 گھنٹوں میں 626 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 23 جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 3ہزار 892 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں