اسلام اباد:میری گرفتاری کے پیچھے سو فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد:(صاف بات) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے سو فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں۔احتساب عدالت سے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بہت کیس چلیں گے ، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا۔

غیر رسمی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے بتا دیا ہے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز خواجہ آصف کواسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، ان پر ناجائز اثاثوں کا الزام ہے۔نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں