قصور: پریس کلب کے انتخابات مکمل،ڈاکٹر سلیم الرحمن صدر پر یس کلب قصور، محمد افضل انصاری صدر یونین آف جرنلسٹ قصور، مہر محمد شفیق صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹر قصور منتخب ۔

قصور (صاف بات)پریس کلب،یونین آف جرنلسٹس اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن قصور کے سالانہ انتخابات 2021مکمل ہوگئے۔چیئرمین الیکشن بورڈوگروپ لیڈرخادم علی کھوکھرکے مطابق پریس کلب قصور کے انتخابات میں ڈاکٹر سلیم الرحمان صدر، محمد افضل ناصر بھٹی چیئرمین، صدرفضل حسین بھٹہ سینئر نائب صدر،طارق رشید اورتوصیف شادنائب صدور،طارق محمود جٹ جنرل سیکرٹری، عمران مصطفائی ایڈیشنل سیکرٹری، چوہدری محمد احمدجوائنٹ سیکرٹری،محسن علی کھوکھرفنانس سیکرٹری،مہر محمد سلیم سیکرٹری نشرو اشاعت،فخر زمان آفس سیکرٹری،غلام ربانی حمزہ سیکرٹری تقریبات اور لطیف بھٹہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔

اسی طرح یونین آف جرنلسٹس قصورکے انتخابات میں سرپرست اعلٰی محمد اجمل شاد،چیرمین سعید بھٹی،صدرمحمد افضل انصاری،سینئر نائب صدرچودھری محمد شبیر،نائب صدورمہر منشا ندیم،امین گل،جنرل سیکرٹری عمرا ن شوکت،ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسلم ناصر بھٹی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری مہر احسان،فنانس سیکرٹری مہر بلال الحسن،انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمد عثمان،سیکرٹری تقریبات مہر محمد رمضان،آفس سیکرٹری عباس بھٹی منتخب ہو گئے۔

اس کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن قصورکے انتخابات میں چیرمین محمد نواز کریمی،صدرمہر محمد شفیق،سینئر نائب صدرمحمدوسیم بھٹی،نائب صدورچودھری محمد سلیم،محمد شہزاد احمد،جنرل سیکرٹری ذاکر حسین خاں،جوائنٹ سیکرٹری عارف گوندل،فنانس سیکرٹری قیصر محمود،انفارمیشن سیکرٹری زبیر رشید،اور ملک محمد اصغر سیکرٹری تقریبات منتخب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں