اسلام آباد:پی ڈی ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں نئی لیڈرشپ تلاش کرے۔ فواد چوہدری

لاہور: (صاف بات) فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں نئی لیڈرشپ تلاش کرے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنا ہوں گے جو 2 برسوں میں اختتام تک پہنچیں۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وطن عزیز کی ترقی کیلئے نئے عزم کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے 2021 پاکستانیوں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں