اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی جیت گئی، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی: شیخ رشید

راولپنڈی: (صاف بات) شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم، توسیع نہیں ہوگی، پیپلزپارٹی پارٹی جیت گئی، پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی، یہ صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے، این آر نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوج کے خلاف بولنے والوں پر 72 گھنٹے میں پرچہ کاٹنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ فوج سمیت قومی اداروں کیخلاف جو بات کرے گا مقدمہ درج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ضرور کریں، پیر سے ہم استقبالی تیاریاں کر رہے ہیں، فضل الرحمان کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، ان کے سیاسی ستارے گردش میں ہیں، فضل الرحمان کو اسلام اور اسلام آباد کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے ہاتھ کی گھڑی، چھڑی اور فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے، ڈائیلاگ کا راستہ کھلا نہ رکھنے والا سیاستدان کم عقل ہے، ہم کرپشن کریں تو ہمارے خلاف بھی نیب ایکشن لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں