قصور:ڈی پی او قصورعمران کشور نے تھانہ چھانگا مانگا کا دورہ کیا،مختلف مقدمات کے مدعیوں سے ملاقات۔

قصور(صاف بات) ڈی پی او قصورعمران کشور نے تھانہ چھانگا مانگا کا دورہ کیا،مختلف مقدمات کے مدعیوں سے ملاقات کی،شہریوںکی پولیس کے متعلق شکایات کو سنا، کمسن بچی کیساتھ زیادتی کیس میں فوری ملزم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے ڈی پی اوقصور عمران کشور کو خراج تحسین پیش کیا ،ڈی پی او قصور نے تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی ، ناقص کارکردگی پر متعدد تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز جاری ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اس سلسلہ میں تھانوں میں اپنے وزٹ کے دوران خود مدعیوں سے ملاقات کرتے ہیں تاکہ مدعیوں سے خود انکے مقدمات کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لیا جا سکے اور معلوم ہو سکے کہ عوام پولیس کی کارکردگی سے کتنا مطمئن ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی پی اوقصورنے تھانہ چھانگا مانگا کا دورہ کیا ، مختلف مقدمات کے مدعیوں سے ملاقات کی، ڈی پی او قصور نے اپنے وزٹ کے دوران سائلین کی شکایات کو بھی سنا اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے،

چند روز قبل معصوم سات سالہ بچی کو ایک دکاندار نے زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر پولیس کے فوری ایکشن اور ملزم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے ڈی پی او قصور کا شکریہ اداکرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ،ڈی پی اوقصور نے تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ بھی کی ، ہر تفتیشی افسر سے مقدمہ کی پراگرس کے متعلق دریافت کیا، ناقص کارکردگی پر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے اور جلد ملزمان کی گرفتاری کیساتھ ساتھ مال مسروقہ کی برآمدگی کی ہدایت کی۔ڈی پی او قصور نے میٹنگ کے دوران کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں