اسلام آباد: وزیراعظم ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: (صاف بات) شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی، عالمی اور قانونی حق ہے، یہ انسانی عظمت اور وقار کے تقاضوں کا لازمی جزو ہے، اس کی نفی انسانی آزادی، قدروں اور اصولوں کا انکار ہے، کوئی جبر و ظلم اس جائز اور بنیادی حق کے حصول کی جدوجہد سے ہٹا نہ سکا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں