لاہور: ملک میں احتساب اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، ،کرپشن کے نام پر تماشہ لگایا جا رہا ہے۔ سراج الحق

لاہور: (صاف بات) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، کرپشن کے خلاف مہم کے نام پر یکطرفہ تماشا جاری ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو کریک ڈاؤن ، لاک ڈاؤن اور بریک ڈاؤن کے تحائف دیے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر جبکہ امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بدحال اور مایوس کردیا۔ گزشتہ ڈھائی سال میں عوامی فلاح کا ایک بڑا منصوبہ کاغذوں پر بھی سامنے نہیں آیا۔ ہر سال ملک میں بجلی کا بڑا شٹ ڈاﺅن ہوتا ہے۔ حکومت بتائے کہ اس نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کے لیے اب تک کیا قدم اٹھایا؟ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ پاکستانی عوام استعمار اور ظلم کے نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں