اسلام آباد:بلیک آوٹ کے معاملے کو متعلقہ قائمہ کمئٹی کے سپرد کیا جائے،بلیک آوٹ پر وزیر توانائی استعفی دیں۔رضا ربانی

اسلام آباد:(صاف بات) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے ملک بھر میں بلیک آؤٹ کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلیک آوٹ کے معاملے کو متعلقہ قائمہ کمئٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ سینٹ اس کی تحقیات کرے اور بلیک آوٹ پر وزیر توانائی استعفی دیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں بلیک آوٹ پر بیان دینا چاہیے تھا تاہم اس واقعہ پر کسی بڑے کا سر قلم نہیں کیا گیا بلکہ چھوٹے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ وزیر توانائی نے ایوان میں بلیک آوٹ پر بیان دینا مناسب سمجھا اور نہ ہی بلیک آوٹ پر تحقیقات کا حکم دیا جبکہ نیپرا نے خود ایک انکوائری کا حکم دیا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کو بھی انکوائری کرانے کی توفیق نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی ادارے بغیر سی ای او کے کام کر رہے ہیں پھر حکومت انرجی سیکٹر کی نجکاری کی بات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں