راولپنڈی:خراب موسم اوربارشوں کے باعث اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی:(صاف بات)خراب موسم اوربارشوں کے باعث اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی اور یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں میں ہوگی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس سال بھی مسلح افواج نے پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل بھی کی ہے۔اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم میں ٹھنڈک ہوگئی اور درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں