بیجنگ:صدر شی جن پنگ امریکی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرینگے: چین

بیجنگ:(صاف بات) چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکا میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں متعدد عالمی رہنمائں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں