اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد:(صاف بات) شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی تجویز دے دی۔مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کو غلطی تسلیم کرنے کی شرط رکھ دی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے دونوں جماعتوں کو رجوع کے لیے وقت دیا لیکن اب تک رابطہ نہیں کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے مشترکہ اتحاد (پی ڈی ایم) اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ کی صحت کے بارےمیں بھی دریافت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں