اسلام آباد:یورپ پاکستان میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(صاف بات) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ یورپ پاکستان میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، تجارت اور جمہوری روایت کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے ضروری ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں