قصور: جعلی پیر نے سونے کی دیگ نکالنے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے ڈکار لیئے۔

قصور(کاظم سندھو) جعلی پیر قاری حنیف مئیونے سونے کی دیگ نکالنے کاجھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں ڈکار لیئے شہری نے مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دیدی تفصیلات کیمطابق لاہور کے ہائشی شاہد اقبال کیجانب سے تھانہ اے ڈویژن میں دیجانیوالی درخواست کیمطابق قصور علی احمد شاہ کالونی کے رہائشی جعلی پیر قاری حنیف مئیونے انکے کسی قریبی عزیز کے ذریعہ کہلوایا کہ انکے گھر کے صحن میں سونے کی دیگ دبی ہوئی ہے اگر یہ لوگ خرچی کریں تو میں انکے گھر سے سونے سے بھری دیگ نکال کر دے سکتا ہوں۔گھر سے سونے کی دیگ نکالنے کا جھانسہ دیکران سے سونے کی دیگ نکالنے کا سامان وغیرہ خرید نے کیلئے دو لاکھ اسی ہزار روپے بٹور لیئے اور بعد میں روپوش ہوگیا۔

باوثوق ذرائع کیمطابق جعلی پیر قاری حنیف مئیو کی جعلسازیوں کے حوالے سے شہر بھر کے مختلف تھانوں متعدد شہریوں کی مدعیت میں درجنوں مقدمات بھی درج ہیں۔جو کہ با اثر ہونے کی بناء پر پولیس جعلی پیر قاری حنیف مئیو کیخلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے پرہیز کرتی ہے درخواست گزارشاہد اقبال کیمطابق جعلی پیر قاری حنیف کیخلاف اسنے تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دے رکھی ہے مگر جعلی پیر با اثر ہونے کیساتھ ساتھ مبینہ طورپر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سے عزیزداری ہونے کی بناء پر اسکے خلاف کسی قسم قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس پر درخواست گزار شاہد اقبال نے ڈی پی او قصور اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس امر کی جانب فوری ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں