کارڈف: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا آسان ہدف دیدیا،میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری

کارڈف:(صاف بات) انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری قومی ٹیم 36ویں اوور میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان تاہم اوپنر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آنے والے ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد صہیب مقصود نے فخرزمان کے ساتھ ملکر 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن صہیب 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان بھی 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف بھی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان کی ہمت 30 رنز پر جواب دے گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود 4، میٹ پارکنسن 2، لیوس گریگری اور کریگ اورٹن ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل کپتان انگلش ٹیم بین اسٹوک نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نئی اور نوجوان ہے تاہم تمام لڑکے پر اعتماد ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں تیاری کا اچھا موقع نہیں مل سکا، میچ پریکٹس کے لیے صرف 10 دن تھے تاہم اس حوالے سے ہم پریشان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں