لاہور:وزیراعظم عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور:(صاف بات) وزیراعظم عمران خان سیاسی بیروزگاروں کے اعصاب پر سوار ہیں، ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں نون لیگ کی نئیا ڈبونے کے بعد جعلی راج کماری نون لیگ آزاد کشمیر کے درپے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری چمچوں کڑچھوں سمیت عمران خان فوبیا میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اور موثر انداز میں لڑا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سے آزادی کی تحریک میں نئی جان آئی، بھگوڑے ظل سبحانی کو کشمیریوں کا مسیحا کہنا کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں