عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے سے ملک بھر میں منائی جا رہی ہے.

 عید میلاد البنی مذہبی عقیدت و احترام سے ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سلام اس پر کہ جس نے غلاموں کو عطا کی سلطانی
سکھائے جس نے مظلوموں کو انداز جہاں بانی

سرکار دو عالم، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن آج پاکستان بھر ميں منايا جارہا ہے۔ رات بھر پورا ملک روشنیوں سے جگمگاتا رہا۔ اتوار کے روز ملک بھر میں چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی، جب کہ محافل کا انعقاد بھی ہوگا

بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہر شہر، قريہ قريہ، نگر نگر، گليوں اور بازاروں کو دلہنوں کي طرح سجا ديا گيا۔ سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو برقی قمقموں، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجا دیا گیا ہے۔ سرکاری، غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور پاکستانیوں نے آج کے دن کی مناسبت سے میلاد جلوسوں، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں سمیت متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے، ملک بھر کے طول و عرض میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ميں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں ميں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپليکس اور محفوظ شہيد گيريژن لاہور ميں توپوں کی سلامي کے بعد فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں