سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے میاں نواز شریف کی میڈکل رپورٹ کے حوالے سے مزید رائے دینے سے انکار کر دیا

 میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعظم کے علاج و معالجے کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کو مزید رائے دینے سے انکار کر دیا۔

 سروسز اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے وقت حکومت کو رپورٹ دیدی تھی۔

سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 3 روز پہلے سروسز اسپتال سے جا چکے، اس پر مزید رائے دینا ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں