اسلام آباد:امریکا خطے سے نکل گیا، اب اس کے اشاروں پر چلنے والوں کو نکالنا ہوگا، سراج الحق

اسلام آباد:(مہر محمد عابد)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا خطے سے نکل گیا اب امریکا کے اشاروں پر چلنے والوں کو نکالنا ہوگا۔اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد دارالحکومت ہونے کے باوجود مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں ڈاکوؤں اور قبضہ مافیا کا راج ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں