قصور:ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی اور شہر کا اچانک دورہ۔

قصور:(مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی اور شہر کا اچانک دورہ۔سبزیوں‘پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف اشیاء کی بولی کے عمل کو چیک کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں خریداروں سے بھی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔کسان پلیٹ فارم پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر کردہ ریٹس پر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا وزٹ کریں۔ ڈپٹی کمشنر کی کالج و منڈی روڈ سے ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرانے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر کی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو فوری طور پر شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت۔

اپنا تبصرہ بھیجیں