اسلام آباد:پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کا منصوبہ گیم چینجر ہوگا، فواد چوہدری

اسلام اباد:(صاف بات) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن آج ایک ایسے پروگرام کا آغاز کرنے جارہی ہے جو میری نظر میں گیم چینجر ہو گا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 450 گورنمنٹ اسکولز کو (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس) اسکولز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ میں نے اس لئے ڈیزائین کیا کہ جب تک سرکاری اسکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تاخیر کے باوجود یہ منصوبہ آج حقیقت بننے جا رہا ہے، انشاءاللٌٰہ ابتدائی 450 اسکولز کے بعد زیادہ سے زیادہ اسکول اس ماڈل پر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کو کہا ہے کہ وہ اسکول اپنائیں اور سائنس کی تعلیم کا معیار اسکول سطح پر بہتر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں