کابل:طالبان ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے پُرعزم ہیں، افغان وزیر تعلیم

کابل:(صاف بات) افغانستان کے قائم مقام وزیر تعلیم عبدالباقی حقانی نے کہا ہے کہ طالبان ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔عبدالباقی حقانی نے کہا کہ 40 سال کے تنازعے نے ملک کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو بری طرح متاثر کیا۔

افغانستان ک عبوری وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران طالبان نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی حفاظت کی، طالبان ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں دینی مدارس اور جدید اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں