قصور:ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

قصور (مہر محمد عابد) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ روز نیو بس ٹرمینل پر نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قصور حافظ عثمان احمد، موٹر وہیکل ایگزامینردانش علی، سرکاری ملازمین و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع کے مشہورومعروف نعت خوانوں نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں گل عقیدت پیش کئے اور شرکاء کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کو تازہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں