اسلام آباد:فضل الرحمٰن جمہوریت کو چوروں سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد:(صاف بات) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت کو چوروں سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے سوال کیا کہ کیا چینی، آٹا، پٹرول، دوائی اور ایل این جی چور وفاقی کابینہ میں نہیں ہیں؟انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت کو چوروں سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم ترجمان نے سوال اٹھایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے ان چوروں کو احتساب سے کیوں استثنیٰ دیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کو پی ٹی آئی حکومت سے نجات دلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں