لاہور:ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات قومی صدمہ ہے، شہباز شریف

لاہور:(مہر محمد عابد) مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات قومی صدمہ ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ، جدوجہد کا نام تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں