قصور:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات‘ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری

قصور (مہر محمد عابد) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ہیں، ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں نبی آخرالزماں ﷺکی تعریف وتوصیف بیان کرنے اور پیارے نبی ﷺکو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی، قیصرایوب شیخ، مسز مزمل مسعود بھٹی، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس جہانگیر چوپڑا سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کاکہناتھا کہ نبی کریم ﷺکو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا گیا ہے، دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اور صرف نبی آخرالزماں ﷺکی پیروی کرکے ہی حاصل کی جاسکتی ہے، نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے کیونکہ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد آپ ﷺ سے عقیدت اور محبت پر ہے,ہمارا ایمان عشق رسول ﷺ کے بغیر نامکمل ہے۔ کانفرنس میں ملک وقوم کی ترقی اور محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خاں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کانفرنس میں عشرہ رحمت العالمینﷺ کی مرکزی تقریب کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کو بھی براہِ راست نشر کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں