اسلام آباد:(صاف بات) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، پاکستان مہنگائی سے متاثر ہونے والا دنیا کا واحد ملک نہیں۔خلیجی اخبار اور اماراتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدرِ پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیلیوں کیلئے پاکستان کا کوئی فعال کردار نہیں، پاکستان صرف انسانی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہا ہے۔
صدر مملکت نے گوادر اور دبئی کی بندرگاہوں میں تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ 2021 میں مکمل آپریشنل ہوجائے گی۔