میر پور:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، PPP اور PTI کامیاب

میر پور:(صاف بات) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو کامیاب قرار دے دیا ، بوگس ووٹ ڈالنے کی اطلاعات پر پولنگ اسٹیشن 21 کا رزلٹ روک دیا گیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین نے 23 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے،جبکہ تحریک انصارف کے شوکت فرید نے 19 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کے چوہدری یاسر سلطان 20 ہزار سے زائد ووٹ لےکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 11 ہزار 600 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی اور ضلع میرپور کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں