لاہور:ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا، مریم نواز

لاہور:(مہر محمد عابد)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال کی خبر سُن کر شدید دھچکا لگا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔مریم نواز نے کہا کہ ملک پرویز مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اللّٰہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں، محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں